Voice of Asia News

میجر جنرل ایہور تانشیورا یوکرینی دفاعی افواج کے کمانڈر مقرر

کیف (وائس آ ف ایشیا) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے میجر جنرل ایہور تانشیورا کو یوکرینی مسلح افواج کی علاقائی دفاعی افواج کا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔یوکرین کے خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر نے یوری ہالوشکن کو عہدے سے برطرف کر کے میجر جنرل ایہور تانشیورا کو یوکرینی مسلح افواج کی علاقائی دفاعی افواج کا کمانڈر مقرر کر دیا ہے، واضح رہے کہ یوری ہالوشکن کو رواں سال جنوری میں یوکرین کی مسلح افواج کی علاقائی دفاعی افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں