Voice of Asia News

فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

لندن (وائس آ ف ایشیا) لندن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ کرنے باہر نکل گئے۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق گذشتہ روز لندن کے مغربی کنارے پر 15 ہزار کی تعداد میں افراد نے باہر نکل کر فلسطین کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کی ہلاکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اسنائیپر کے ہاتھوں شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے ردعمل میں یہ احتجاج کیاگیا،رپورٹ کے مطابق اس احتجاج کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے 55 پریس جیکٹس بھی رکھی گئیں جو اس بات کو ظاہر کرتی تھیں کہ سنہ 2000 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 55 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں۔فرینڈز آف الاقصی کے نام سے برطانیہ میں سرگرم تنظیم کا کہنا تھا کہ لندن میں فلسطین کے لیے ہونے والے احتجاج میں 15 ہزار افراد شریک تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں