Voice of Asia News

بھارت میں 81سالہ فنکار کمسن لڑکی کی عصمت دری کرنے پر گرفتار

نوئیڈا(وائس آ ف ایشیا)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 81سالہ فنکار اور استاد کوسات سال سے زائد عرصے تک ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری کرنے پرگرفتارکیاگیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملزم موریس رائیڈر کوجو ایک فنکار اور استاد ہے، ریاست کے علاقے نوئیڈا میں سات سال تک ایک 17سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہاکہ لڑکی اپنے سرپرست کے ساتھ رہتی ہے جو تقریبا 20 سال سے ملزم کا دوست ہے۔ ایس ایچ او سیکٹر 39راجیو کمار نے صحافیوں کو بتایاکہ سرپرست نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری کے بعد ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اسے 14دن کی عدالتی حراست میں بھیجاگیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں