Voice of Asia News

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

مقبوضہ بیت المقدس (وائس آ ف ایشیا) دو دن قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان داود الزبیدی دم توڑ گیا۔شہید فلسطینی کے اہل خانہ نے بتایا کہ الزبیدی کو دو روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے جنین کیمپ میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔داود زبیدی کو شدید زخمی حالت میں سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقے کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔داود زبیدی کا ایک بھائی زکریا الزبیدی اسرائیلی جیل میں قید ہیں اور ان کی ماں اورایک بھائی طہ کو اپریل 2002 کو اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ پر چڑھائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں