Voice of Asia News

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا) وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو جبکہ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے ملاقات میں موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھانا ضروری ہے تو غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ معیشت کی صورتحال زیادہ بری ہے تو عوام میں جائیں اور انہیں آگاہ کریں۔ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماء نے وزیراعظم کو کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زدادری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لندن فیصلوں سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع نےدعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، جس میں معاشی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں