Voice of Asia News

امید ہے امریکی ممالک کے سربراہی اجلاس میں تمام رکن ممالک امریکا کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا ، میکسیکن صدر

میکسیکو سٹی (وائس آ ف ایشیا) میکسیکو کے صدر اینڈرزمینوئل لوپیز اوبراڈور نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ براعظم شمالی امریکا اور براعظم جنوبی امریکا کے ممالک کے سربراہی اجلاس میں تما م رکن ممالک کی شرکت بارے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اینڈرز مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ کہ وہ خطے کے کسی بھی ملک کو سربراہی اجلاس میں شرکت سے روکے بغیر امریکی ممالک کے آئندہ سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیےریاست ہائے متحدہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں کہاکہ یقیناً ہمارے درمیان اختلافات ہیں لیکن ہر ملک کی خودمختاری کا احترام کرنے کے لیے معاہدے کیے جا سکتے ہیں اور ہمیں اس کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ 6 سے 10 جون کو لاس اینجلس شہر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام کرنے والا کمیشن دعوت ناموں کے معاملے کو حل کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں میکسیکو کا دورہ کرے گا اور اس کے علاوہ، میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اس موضوع پر ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔امریکی ممالک کا پہلا سربراہی اجلاس 1994 میں میامی میں منعقد ہوا تھا اور اس کے بعد سے امریکا کے دباؤ کی وجہ سے کیوبا اور وینزویلا جیسے امریکا کے ساتھ سیاسی اختلافات رکھنے والے کئی ممالک کو سربراہی اجلاس سے باہر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں