Voice of Asia News

سعودی وزیر خارجہ سے تھائی ہم منصب کی ملاقات، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

ریاض (وائس آ ف ایشیا)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی تھائی سرمایہ کاری فورم کے افتتاحی اجلاس میں شہزادہ فیصل بن فرحان، تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر سرمایہ کاری انجنیئر خالد الفالح نے شرکت کی ۔اس موقع پر صنعت و سیاحت کے شعبوں اور سعودی وژن 2030 سے متعلق بڑے منصوبوں میں شراکت بڑھانے کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوا۔علاوہ ازیں مملکت اور تھائی لینڈ کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ اور تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم سے دونوں دوست ملکوں کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں