Voice of Asia News

سویڈن کا نیٹو کی رکنیت کا عمل شروع کرنے کا اعلان

سٹاک ہوم(وائس آ ف ایشیا) سویڈن کی وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن نےسرکاری طور پر نیٹو کا رکن بننے کا عمل شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کردیا ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ واضح ہے کہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن کی پارلیمنٹ میں وسیع اکثریت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو کو مطلع کریں گے کہ ہم اس اتحاد کا رکن بننا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن کے مطابق سویڈن کے نیٹو کے سفیر اگلے چند دنوں میں ملک کی نیٹو کی درخواست جمع کرائیں گے اور درخواست فن لینڈ کے ساتھ مل کر جمع کرائی جائے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں