Voice of Asia News

ترکی سکیورٹی فورسز کا شمالی عراق میں آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

انقرہ (وائس آ ف ایشیا)ترکی سکیورٹی فورسز نے شمالی عراق میں کارروائی کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ترک خبررساں ادار نے امور دفاع کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی عراق میں پنجہ آپریشن میں 4 ، پنجہ کلید آپریشن میں 3 اور پنجہ شیر آپریشن میں2 دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں