Breaking News
Voice of Asia News

کرکٹر کے کیریئر کو نئی اُڑان دینے کی مہم شروع

لاہور(وائس آ ف ایشیا) کرکٹرز کے کیریئر کو نئی اڑان دینے کی مہم شروع ہو گئی۔پی سی بی نے آف سیزن میں کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کی مہم شروع کردی ہے، کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کے لیے 60 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں 27 پلیئرز کو 10جون تک ٹریننگ کرنا ہے،بیشتر نے اتوار کو رپورٹ کردی تھی۔ذاتی وجوہات کی بنیاد پر فخر زمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر نے گزشتہ روز تاخیر سے کیمپ جوائن کرلیا، کپتان بابراعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث تاخیر سے جمعے کو رپورٹ کریں گے،کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز کے لیکچرز ہوئے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو مقاصد سے آگاہ کیا، سابق اسپنر مشتاق احمد اور این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید بھی پلیئرز سے مخاطب ہوئے، بعد ازاں تمام کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ڈیٹا مرتب کیا گیا،شام کو کرکٹرز کے ساتھ انفرادی نشستوں میں مسائل جاننے کی کوشش ہوئی، اس دوران قومی اور این ایچ پی سی کوچز کے ہاتھوں میں نوٹ بکس رہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں