Voice of Asia News

اریبہ حبیب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(وائس آ ف ایشیا)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہاریبہ حبیب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔اریبہ حبیب کی تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر میں اداکارہ اسکن اور کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات سے لی گئی تصاویر اور ویڈوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔گزشتہ سال کے اختتام پر اداکارہ کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔نکاح کے موقع پر اداکارہ نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے شوہر سیاہ لباس میں نظر آئے۔اریبہ حبیب کی جانب سے انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے خاص دن اسکن گولڈن رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں