Voice of Asia News

ٹیلنٹ کو سراہا جاتا تو آج میں بہت بڑا اسٹار ہوتا:انوکپور

ممبئی (وائس آ ف ایشیا) بھارتی اداکار انو کپور گزشتہ 4 دہائیوں سے ہندی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو تفریح فراہم کررہے ہیں۔بالی ووڈ فلمز مسٹر انڈیا (1987)، 7 خون معاف (2011)، وکی ڈونر (2012) اور جولی ایل ایل بی 2 (2017) میں انو کپور نے بہترین کام کرکے مداحوں کا دل جیتا۔ان کے علاوہ انو کپور کئی مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جن میں چمیلی کی شادی اور ایک روکا ہوا فیصلہ شامل ہیں۔جہاں آج بھی مضبوط کہانیوں پر مبنی فلموں کو سینما میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا سوچا جاتا ہے کہ اچھی فلموں سے ہی سٹار بنتا ہے ، وہیں انو کپور کی سوچ اس کے برعکس ہے۔ انو کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سب کہنے کی باتیں ہیں، یہاں سٹار ہی چلتا ہے بھائی، اکشے کمار اکشے کمار ہے ، سلمان خان کا بھی مقام ہے ، اگر مضبوط کہانیاں ہی سب کچھ ہوتیں، یا ٹیلنٹ کو سراہا جاتا، تو انو کپور یعنی میں یقیناً آج ایک بہت بڑا اسٹار ہوتا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں