Voice of Asia News

اداکاری کے شعبے میں پرچی سسٹم کی کوئی گنجائش نہیں:غنا علی

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا)اداکارہ غنا علی نے کہاکہ ان کی محنت اور خد اپر یقین نے انہیں کامیاب انسان بنایا ہے۔اداکارہ نے کہاکہ انہو ں نے اداکاری کا سفربہت چھوٹی عمر میں شروع کیا اور انہیں آج تک اس شعبے میں کبھی بھی کسی نے ہراساں کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ ہر شعبے میں مر د اور خواتین دونوں کو ہراساں کیا جاتا ہے لیکن اسے آپ صرف شوبز تک محدود نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ نہ انہوں نے کبھی پرچی سسٹم کا سامنا کیا اور نہ ہی اداکاری کے شعبے میں پرچی سسٹم کی کوئی گنجائش ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں