Voice of Asia News

امریکا، کیلیفورنیا میں منشیات کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والی سرنگ دریافت

واشنگٹن(وائس آ ف ایشیا) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں منشیات کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والی سرنگ دریافت ہوئی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے نے کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے اٹارنی رینڈی گراسمین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دریافت کی گئی سرنگ شہر میں واقع صنعتی گودام سے شروع ہو کر میکسیکو کے سرحدی علاقے تک جاتی ہے ۔یہ سرنگ زمین سے 61 فٹ گہری، 1ہزار 744 فٹ لمبی جبکہ اس کا قطر 4 فٹ ہےجسے منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 25 ملین ڈالر مالیت کی منشیات بھی قبضہ میں لے لی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئیں منشیات میں 1,762 پاونڈ کوکین، 165 پا ونڈ میتھ اور 3.5 پاونڈ ہیروئن شامل ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور میکسیکو کے سرحدی علاقے کے درمیان 2006 سے اب تک 15 سرنگیں دریافت کی چکی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں