Breaking News
Voice of Asia News

’سعودی عرب میں مقیم تمام افراد ویکسین لگوائیں‘

ریاض( وائس آف ایشیا ) سعودی عرب میں گزشتہ 17 دسمبر سے کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ سعودیہ بھر میں امریکی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنیوں کی مشترکہ طور پر تیار کی گئی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ سعودی حکومت نے تمام افراد کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف ویکسین لگوائیں۔ وزارت صحت نے مملکت میں مقیم تمام تارکین اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے جسمانی قوت مدافعت پیدا کرنے کی خاطر کورونا ویکسین لگوائیں۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم تمام شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ‘کویڈ 19’ ویکسین لگوائیں تاکہ پورے ملک کے ایک ایک فرد میں اس وبا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔انہوں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب تک سعودیہ میں ایک لاکھ 78 ہزار 337 افراد کو کرونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وبا کے خلاف مزاحمت کرنے والے بہترین ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔محمد العبد العالی نے تاکید کی کہ کورونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لینے کے بعد بھی لوگ وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ایس اوپیزپرپہلے کی طرح مکمل عمل درآمد جاری رکھیں۔ سعودی مملکت میں وزارت صحت کی طرف سے تمام مقیم افراد کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہسعودی عرب میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے روزانہ ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔مملکت میں مقیم لاکھوں پاکستانی بھی ویکسین لگوانے کے لیے شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ ویکسی نیشن کے بعد وہ اپنی صحت اور زندگی کو اس موذی وبا سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا سکیں۔ بہت سے پاکستانی جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کب ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اس بارے میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں انہیں سعودی عرب کی میڈیکل ایپلی کیشن ’صحتتی‘ کے لنک http://onelink.to/yjc3nj پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروانا ہو گی۔ایک بار رجسٹریشن کروانے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اندر بتا دیا جائے گا کہ کس روز ، کس ویکسی نیشن سنٹر پر کتنے بجے ویکسین لگوانے کے لیے حاضری دینا ہو گی۔ ’صحتتی‘ ایپ تمام سمارٹ فونز پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، اسی ایپ کے ذریعے ہی ویکسی نیشن کے مقام اور وقت کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے