Voice of Asia News

امریکا میں کووڈ۔ 19 سےایک کروڑ 32لاکھ بچے متاثر ہوئے، رپورٹ

لاس اینجلس(وائس آ ف ایشیا) امریکا میں کووڈ۔ 19سے ایک کروڑ 32لاکھ بچے متاثر ہوئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، 93,000 سے زیادہ بچوں کے کووڈ۔ 19 کیسز رپورٹ ہوئے، جو دو ہفتے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 76 فیصد زیادہ ہے۔پچھلے 4 ہفتوں میں 246,000 سے زیادہ بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔رپورٹ کے مطابق، 2022 میں تقریباً 5.3 ملین بچوں کے کووڈ۔19 کیسز رپورٹ ہوئے جو امریکا میں رپورٹ شدہ بچوں کے کیسوں میں لگاتار پانچویں ہفتہ وار اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔اے اے پی نے کہاکہ کووڈ۔19 کی نئی قسموں سے متعلق ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے عمر کے لحاظ سے مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے کی فوری ضرورت ہے۔اے اے پی کا کہنا تھا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبائی امراض کے فوری اثرات ہیں اورہمیں بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود پر دیرپا اثرات کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں