Voice of Asia News

امریکا ، بچوں میں ہیپاٹائٹس کے 180 کیس رپورٹ

واشنگٹن (وائس آ ف ایشیا)امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نےکہا ہے کہ امریکا کی 36 ریاستوں اور خطوں سےبچوں میں ہیپاٹائٹس کے 180 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے سی ڈی سی کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال فروری کے بعد سے ہیپاٹائٹس سےکوئی نئی اموات نہیں ہوئی ہیں اور 5 مئی سے لے کر اب تک مریض بچوں کا تناسب 15 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہو گیا ہے جنہیں لیور ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے، تقریباً نصف بچوں میں اڈینو وائرس کا پتہ چلا ہے اور یہ وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ وائرس کے جینوم اور دیگر ممکنہ پیتھوجینز جیسے کہ SARS-CoV-2 کو زیادہ قریب سے دیکھنے کے لیے مزید لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں