کراچی (وائس آ ف ایشیا)اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لور ز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے ، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتاہے۔ مہوش حیات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہوگئی ہوں اچھے کردار و سکرپٹس ہر فنکار کی خواہش ہوتے ہیں