Voice of Asia News

برطانیہ میں مہنگائی 40سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن (وائس آ ف ایشیا) برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد پر جا پہنچی ہے جو کہ 40 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی میں اضافہ توانائی بل بڑھنے کے باعث ہوا ہے،گزشتہ ماہ اوسط گھرانے کے بجلی،گیس کے بلوں میں سالانہ 700 پائونڈ کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ کے سبب کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، کھانے پینے کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور مشینری کے اخراجات بھی بڑھے ہیں۔قومی ادارہ شماریات برطانیہ کے مطابق اپریل سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح واپس 20 فیصد پر آنے سے ریسٹورنٹس میں بھی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں