Voice of Asia News

حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کر رہے ہیں,فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صورتحال بڑی پیچیدہ ہے ، اس وقت حمزہ شہباز کے نمبر اپوزیشن سے کم ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں کیونکہ صرف ق لیگ کے دو ووٹ کا فرق ہے۔انہوں نےاگر انہیں ڈائریکشن دے دی جائے کہ اعتماد کے ووٹ میں دوسری طرف ووٹ دینا ہے تو حکومت ہٹ سکتی ہے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں ختم ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے،منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کی رائے فیصلے کی ہوتی ہے، 25 ارکان کی نااہلی کا فیصلہ کل سنایا جانا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو آج ہی عہدے چھوڑ دینا چاہیے، صدرمملکت سے اپیل ہے وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے پر قانونی ٹیم سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، منحرف ارکان کا ووٹ گنا نہیں جائے گا، اصولی طور پر موجودہ حکومت ختم ہو گئی ہے، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح پر عوام میں خوشی کی لہر نظر آرہی ہے، انحراف جمہوریت کو کمزور کرتا ہے، 63اے کی روح ہے کہ انحراف کو روکا جائے، اگر یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو اتحادی کبھی ساتھ نہ چھوڑتے، اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے اچھا ہوا بلیک میلنگ سے چھٹکارا مل گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں