Voice of Asia News

حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان

نئی دہلی (وائس آ ف ایشیا) حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف متعصبانہ فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کے بے بنیاد کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔بھارتی عدالت نے یاسین ملک سے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کر لیا جبکہ بھارتی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف سزا پر دلائل 25 مئی کو ہوں گے۔بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے۔ یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابل یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں