Voice of Asia News

سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی شفافیت کیلئے بہت بڑا قدم ہے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) پاکستان تحریک نصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی شفافیت کیلئے بہت بڑا قدم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے درست نتائج ہوں گے، فیصلے سے پارلیمانی نظام میں استحکام ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ ضمیرفروشوں کی حوصلہ شکنی ہوگی،وفاداریاں تبدیل کرنے سے سسٹم اور ادارے کمزور ہوں گے۔رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بروقت ازخود نوٹس لیا، جن پرکیسز ہیں وہی افسران کے تبادلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن، ایف آئی اے و دیگر افسران کو دھمکیاں دی گئیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی شفافیت کیلئے بہت بڑا قدم ہے، اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کیخلاف غیرقانونی حربہ استعمال ہوا تو عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور اس کے والد قوم کو گمراہ کر رہے ہیں،بلاول بتائیں!کس کو خوش کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ تجارت شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا بلاول پانی کے مسئلے پر ورلڈ بینک کے سربراہ سے ملیں گے؟ بلاول کس کو خوش کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ تجارت بحال کررہے ہیں؟ بلاول فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم پر بات کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں، بلاول بتائیں کس وزیر نے آپ سے رابطہ کیا اور دھمکی دی، بلاول اور اس کے والد قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، آپ کراچی سے مہنگائی کے خلاف مارچ کررہے تھے، قوم پوچھ رہی ہے بتائیں کس کے اشارے پر سازش کا حصہ بنے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں