Voice of Asia News

شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (وائس آ ف ایشیا) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد الطاف ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں