Breaking News
Voice of Asia News

عرب امارات میں مزید ایک لاکھ 84ہزار افرادکورونا ویکسین سے مستفید

ابوظہبی(وائس آف ایشیا) متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 84ہزار 401افراد کو کووِڈ19 کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحتِ نے کہا کہ حکومت ملک کی 50 فی صد سے زیادہ آبادی کو اس مہم کے دوران میں کووِڈ19 کی ویکسین لگانا چاہتی ہے۔یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (نسیما)کے مطابق اب تک 12لاکھ 75ہزار 652افراد کو کووِڈ19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اس طرح ملک میں مقیم ہر 100 میں سے 129 افراد کو ویکسین کا پہلا ٹیکا لگ چکا ہے۔ابوظبی کی شعبہ صحت میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی (صح) نے دو نئے ویکسین مراکز کھولنے کا بھی اعلان کیا ۔ان میں سے ایک مرکز ابوظبی اور دوسرا دبئی میں قائم کیا گیا ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صح کے بعض منتخب مراکز میں چینی کمپنی سائنوفارم سی این بی جی کی کووِڈ19کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔ابوظبی اور العین میں 35مراکزِ صحت ،العین اور الظفرا میں چھے اسپتالوں،دبئی شہر میں مینا راشد اور خوانیج میں صح کے قومی سکریننگ مرکز اور صنعتی علاقوں میں قائم کردہ سکریننگ سنٹر میں ویکسین کا پہلا ٹیکا لگایا جائے گا۔ان تمام مراکز میں مجموعی طورپر ڈیڑھ لاکھ افراد کو یومیہ ویکسین لگانے کی گنجائش ہوگی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے