Breaking News
Voice of Asia News

پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو اپنے بچے سمجھ کر بات کرے: شاہد آفریدی

لاہور(وائس آف ایشیا)شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور کوچز کے مابین تنازع پرانی روایت ہے، میرے اپنے زمانے میں وقار یونس کے ساتھ اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، کوچز اور کھلاڑیوں میں اختلافات کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔ لاہور میں کشمیر کرکٹ لیگ کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر ہو یا کوئی اور کھلاڑی پی سی بی کو اسے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار ہوسکے کہ اگر میں نے پرفارم نہیں کیا تو باہر ہو جائوں گا، کرکٹ بورڈ پیسر کو بلا کر بات کرکے معاملہ ختم کرے۔نیوزی لینڈ میں شکستوں کے سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شکر ہے اس بار ٹیم مینجمنٹ نے کورونا پر ملبہ ڈالا، عام طور پر تو کھلاڑیوں کی فٹنس کو ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔عاقب جاوید کی جانب سے مصباح الحق کے بارے میں سکول سطح کا بھی کوچ نہ ہونے کا بیان دییے جانے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں لیکن ٹیم میں بھی تھوڑی دلیری ہونا چاہیے، مرغی کا دل لے کر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی ہے۔         

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے