Voice of Asia News

ہالینڈ میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ایمسٹرڈیم (وائس آ ف ایشیا)ہالینڈ میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔ چینی ذرائع ابلاغ نےہالینڈ کی ہیلتھ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ہالینڈ میں منکی پوکس کےپہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے ۔ایجنسی نےدبا سے مزیدافراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک 11 ممالک میں منکی پوکس کے تقریباً 80 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ، اور جلد کی بیماری شامل ہیں۔ مذکورہ وائرس کا تعلق آرتھوپاکس وائرس فیملی سے ہے۔ واضح رہے کہ اب تک برطانیہ، پرتگال، سپین، سویڈن اور امریکامیں منکی پوکس کے محدود تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں