Voice of Asia News

پاک فوج نے ملک بھر میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے کیمپس قائم کردیئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (وائس آ ف ایشیا)پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤکے لئے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور دادو سمیت تھر اور چولستان کے صحرائی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی مراکز میں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹرز نے کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں اسکے علاوہ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علا ج معالجہ کیا جارہا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں