Breaking News
Voice of Asia News

ٹرمپ کا جاتے جاتے اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) اپنے اقتدار کے آخری چند ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے تحفظ اور ایران کے خلاف اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا جس نے مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے صدر دفاتر کو حیران کر دیا ہے۔ٹرمپ نے امریکی سنٹرل کمانڈ کو اسرائیل کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا جو مشرق وسطی اور ایشیا میں فوجی کارروائیوں کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ اعلان اسرائیل کے بحرین، متحدہ عرب امارات ، سوڈان اور مراکش کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے ضمن میں ہوا ۔ اس اعلان کے بعد اسرائیل امریکی سنٹرل کمانڈ کی نگرانی میں شامل اکیسواں ملک بن جائے گا اور ایران کے خلاف مناسب اتحاد میں خطے کے ممالک کے ساتھ تیزی سے تعاون کرے گا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق چیف آف اسٹاف مائک جونز نے کہا کہ متنازعہ تبدیلی کی اچھی وجوہات ہیں۔ میرے خیال میں اسرائیل کو امریکی سنٹرل کمانڈ میں منتقل کرنا عقل مندی کی بات ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے