Breaking News
Voice of Asia News

کم عمری میں والد سے جھوٹ بول کر لاس ویگاس کا خفیہ دورہ کیا تھا، جھانوی کپور

ممبئی (وائس آف ایشیا)بالی ووڈ کے پروڈیوسر بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوںنے کم عمری میں ایک بار اپنے والد سے جھوٹ بول کر لاس ویگاس کا خفیہ طور پر دورہ کیا تھا۔کرینہ کپور خان کے چاٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ میں نے اپنے والد سے ایک فلم دیکھنے جانے کا کہہ کر گھر لاس اینجلس سے نکلی اور بجائے اس کے کہ وہ فلم دیکھنے جاتیں ایک فلائٹ لیکر وہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس پہنچ گئیں اور سارا دن شہر میں گھومتی رہیں اور دوسری صبح واپس گھر پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک باغی بچی تھی اس لئے انہوں نے یہ حرکت کی، تاہم گزشتہ دنوں میں نے اپنے والد کو یہ بات بتائی اور کہا کہ میں آپ سے جھوٹ بول کر فلم دیکھنے جانے کے بجائے لاس ویگاس پہنچ گئی تھی۔اپنی بہن خوشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں اور ان کی بہن میں جنریشن گیپ ہے اور میںخود کو اپنی بہن کے مقابلے میں پتھر کے عہد کا انسان سمجھتی ہوںاور بعض اوقات تو میں خود کو مما کی مما سمجھتی ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے