Breaking News
Voice of Asia News

صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن چھوڑ دیں گے

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی فلوریڈا میں اپنے مارالاگو کلب منتقل ہو جائیں گے۔ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے بائیڈن کو اقتدارسونپنے کا وعدہ کیا لیکن بائیڈن کو ابھی تک انتخابات میں جیت کی مبارکباد نہیں دی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 306 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے