Breaking News
Voice of Asia News

لاک ڈائون میں نرمی کا وقت ابھی نہیں آیا، برطانوی وزیراعظم

لندن(وائس آف ایشیا)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جب کال آئے، ویکسین لگوائیں۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے مزید کہ ویک اینڈ پر گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ضرور سوچیں۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا وقت نہیں آیا۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ گزشتہ روز انگلینڈ میں ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے