ریاض (وائس آف ایشیا) سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی کے ساتویں راؤنڈ کے دوران حادثے سے زخمی ہونے والا فرانسیسی موٹر سائیکل سوار پئیر شیربن علاج کے لیے فرانس منتقلی کے دوران چل بسا ۔ڈاکار ریلی کے منتظمین کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 52 سالہ پئیر کوحادثے کے بعد جدہ سے فرانس منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں فضائی ایمبولینس میں ہی ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی موٹر سائیکل سوار 10 جنوری کو حائل اور سکاکا کے درمیان دسویں راؤنڈ کے دوران حادثے سے دوچار ہو کر کوما میں چلے گئے تھے، وہ چوتھی مرتبہ ڈاکار ریلی میں شرکت کررہے تھے۔

