Breaking News
Voice of Asia News

بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے بھارتی حکومت کا آلہ کارہے ،محبوبہ مفتی

سرینگر(وائس آف ایشیا)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کو بھارتی حکومت کا آلہ کار قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرکے سیاسی حلقوں میں یہ آوازیں گونج رہی ہیں کہ تین زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران این آئی اے نے پنجاب کے لوگوں کو نوٹسز بھیجے ہیں ۔محبوبہ مفتی نے اس پیش رفت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی تحقیقات کرنے والے ادارے کو بھارتی حکومت کاآلہ کار قرار دیا۔محبوبہ مفتی نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہاکہ بھارتی حکومت کے آلہ کار این آئی اے کواب کسان یونینوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی تحقیقات کرنے والے بھارت کے سب سے بڑے ادرے کے طرزعمل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح کشمیریوں ، کسانوں اور اختلاف رائے کی ہمت کرنے والے لوگوں کے خلاف من گھڑت الزامات لگارہاہے ۔اس سے قبل جب ان کی جماعت کے یوتھ ونگ کے رہنما وحید پرا کو این ائی اے کے ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد بھارتی پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تھا تو پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا تھا کہ یہ نئی دہلی کے حملوں کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے سیاسی انتقام کی کارروائی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے