Voice of Asia News

شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ 2 فوجی شہید

شمالی وزیرستان(وائس آ ف ایشیا) شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، میر علی کے علاقے میں ہوئے حملے کے دوران 2 فوجی شہید، پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کاروائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے میر علی کے علاقے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جو جاری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں