Voice of Asia News

بھارت میں بی جے پی کی حکمرانی ہٹلر اور سٹالن جیسے آمروں سے بھی بدتر ہے،ممتا بنرجی

کولکتہ (وائس آ ف ایشیا) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکمرانی ایڈولف ہٹلر، جوزف سٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور حکومت سے بھی بدتر ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مودی حکومت پر ریاستی امور میں مداخلت کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے ریاستی امور میں بی جے پی کی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکمرانی ایڈولف ہٹلر، جوزف سٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور حکومت سے بھی بدتر ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں جمہوریت کے استحکام کیلئے مرکزی خفیہ ایجنسیوں کو خودمختاری دی جانی چاہیے۔ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت ریاستی امور میں مداخلت کیلئے خفیہ ایجنسیوںکواستعمال کر کے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں