Voice of Asia News

آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

ویانا (وائس آ ف ایشیا) وسطی یورپی ملک آسٹریا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ آسٹریا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ویانا میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آگیا جسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال لایا گیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، سپین، پرتگال، جرمنی، بیلجیئم ، اٹلی، ہالینڈ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، اسرائیل اور سویڈن سمیت 12 ممالک میں منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں