Voice of Asia News

بھرپور کیریئرکے بعد مطمئن زندگی گزار رہی ہوں:بابرہ

لاہور (وائس آ ف ایشیا)پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بھرپور دور گزارا اپنے کام پر خوش اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میرے نزدیک سب فنکار اچھا کام کر رہے ہیں، دوسروں کے کام میں کیڑے نکالنے کے بجائے اصلاح کی غرض رہنمائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ جو بھی کسی شعبے میں کام کر رہا ہے وہ اپنااحتساب خود کرے کیونکہ اس سے نہ صرف اپنی خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے بلکہ ان پر قابو بھی پایا جا سکتاہے۔ بابرہ شریف نے کہا کہ کسی پیشکش کی صورت میں کوئی کردار دل کو بھا گیا تو پھر دوبارہ کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں