Voice of Asia News

طوفانی بارشوں سے ایڈن گارڈن میں تباہی

کولکتہ (وائس آ ف ایشیا)بھارت کے شہر کولکتہ میں ہونے والے تیز ہوا اور طوفانی بارش سے جہاں کافی لوگ زخمی ہوئے ہیں وہیں ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مگر موسم نے کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کا بھی سردرد بڑھا دیا ہے۔مغربی بنگال میں موسم کا قہر جاری ہے۔ تیز ہوا اور بارش کے سبب کافی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔کولکتہ میں بھی آندھی، طوفان کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے۔ آئی پی ایل کے پلے آف سے پہلے موسم کے بدلے مزاج کے سبب ایڈن گارڈنس تباہ ہوگیا ہے۔طوفان کے سبب اسٹیڈیم کا پریس باکس بھی ٹوٹ گیا ہے۔ طوفان کی تیزی اتنی خطرناک تھی کہ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس کے آگے کا شیشہ بھی چکنا چور ہوگیا۔کچھ اشتہارات کے ہورڈنگ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ یہی نہیں گراونڈ کور کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا ہے، خراب موسم کے سبب آج کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بی سی سی آئی صدرسارو گنگولی نے میچ سے پہلے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میچ سے پہلے سبھی چیزوں کو ٹھیک کردیا جائے گا۔ کہا کہ ٹی وی اداکاروں اور اداکاراؤں نے پاکستان کی فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے فلمی صنعت میں آنے والے ٹیلنٹ کی بدولت اب لگے بندھے موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بننے لگی ہیں اور یوں پاکستانی سینما میں ایک نئی جہت متعارف ہوئی ہے۔نیلم کا کہنا تھا کہ خود انہیں بھی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے شناخت ملی، ماڈلنگ ان کی وجہ شہرت بنی اور اب وہ لالی ووڈ میں نام بنانے کی خواہش مند ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں