اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر،اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کی حفاظت کے لئے بلاول بھٹو کی حمایت پر ان کی شکرگزار ہوں ،بلاول بھٹو کی حمایت سے مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یاد آگئیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اہلیان مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر ان کی حمایت کی ہے ۔

