Breaking News
Voice of Asia News

ایران میں رقص کے لفظ پر ٹی وی میزبان معطل، گانے پر لڑکیاں گرفتار

تہران ( وائس آف ایشیا) ایران میں رقص کے لفظ پر ٹی وی میزبان معطل جبکہ گانے گانے پرمتعدد لڑکیاں گرفتارکرلی گئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل نے اپنے ایوننگ فیملی پروگرام کی میزبان روزیتا قبادی کو معطل کر دیا۔ ایک روز جب وہ ٹی وی کے دفتر پہنچی تو اسے وہ یہ جان کر حیران رہی کہ اسے پروگرام کی میزبانی سے روک دیا گیا ہے۔روزیتا قبادی نے بتایا گیا کہ اس کے پروگرام میں ایک ڈاکٹر نے رقص جیسے متنازع الفاظ استعمال کیے تھے مگر اس نے اپنے مہمان کو ایسی گفتگو سے منع نہیں کیا۔اگلے روز قبادی نے ٹی پر لائیو بیان میں اپنے مہمان کے الفاظ پر معذرت کی اور اسے ان کی زبان کی غلطی قرار دیا۔شیراز شہر سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ ٹی وی پیش کار روزیتا نے انسٹا گرام پر ایک بیان میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں۔ انہیں سکھائیں کہ کسی کی ناکامی پر وہ خوش نہ ہوا کریں۔درایں اثنا ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ کے پولیس چیف حسن حیدری نے بتایا کہ پولیس نے کرد برادری کی متعدد لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لڑکیاں مل کر گانا گا رہی تھیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے