Breaking News
Voice of Asia News

عرب امارات میں کورونا کے یومیہ کیسوں کانیا ریکارڈ،3491مریضوں کی تشخیص

ابوظہبی(وائس آف ایشیا) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ19کے 3491 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اب تک کووِڈ19کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 260223 ہوگئی ہے۔ان میں سے 756 مریض وفات پا چکے ہیں۔اماراتی حکام کے مطابق ملک میں یکم جنوری کے بعد سے کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔اس کے ساتھ ملک میں ویکسی نیشن کی مہم بھی زورشور سے جاری ہے اور شہریوں اور مکینوں کو مفت کووِڈ19 کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے