Breaking News
Voice of Asia News

کورونا کی برطانیہ سے پھیلنے والی نئی قسم کی 60 ممالک میں موجودگی کا انکشاف

لندن(وائس آف ایشیا) حال ہی میں کورونا وائرس کی برطانیہ میں پائی جانے والی نئی قسم کی اب ساٹھ ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل تک وائرس کی یہ قسم پچاس ملکوں تک محدود تھی اور اب یہ مزید پھیل چکی ہے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ میں بھی حال ہی میں کورونا کی ایک نئی تبدیل شدہ قسم دریافت ہوئی، جو اب تک 23 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ ان دونوں نئی تبدیل شدہ اقسام کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے ہے کہ یہ زیادہ پھیلنے کی کہیں زیادہ صلاحیت کی حامل ہیں۔ تاہم حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ہی اقسام زیادہ خطرناک نہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے