Voice of Asia News

امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

لاہور (وائس آ ف ایشیاء)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 51ویں سٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد ہوا . چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 98 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔ کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 32 افسران بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ” پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کو ایک جارح دشمن کا سامنا ہے جو اپنی روایتی جنگی استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے- خطے کی بدلتی ہوئی میری ٹائم صورتحال ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کی متقاضی ہے۔”قبل ازیں کالج کے کمانڈنٹ نے کورس کے دوران شرکا کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں