Breaking News
Voice of Asia News

کورونا دباو لندن کی بسوں کوعارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا

لندن( وائس آف ایشیا) لندن کی بسوں کوعارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لندن کی بسوں کو عارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا۔لندن میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات نصب کردئیے گئے،ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو منتقل کیا جاسکے گا، ایمبولینس سروس کورونا کی وجہ سے شدید دباو میں ہے جس کے تحت بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا گیا۔بس کمپنی کی جانب سے دو ڈرائیور بھی این ایچ ایس انتظامیہ کو دئیے گئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے