Breaking News
Voice of Asia News

پاک بحریہ کے سربراہ کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دور ان سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ریاض میں رائل سعودی نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل سعودی نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر امیر البحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور اس کے جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں رائل سعودی نیول فورسز کی صلاحیت میں اضافے اور عسکری تربیت کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی حکام نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور علاقے میں امن و استحکام کے سلسلے میں کیے جانے والے پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے