Voice of Asia News

مشرق میں روس کی پیش قدمی، یوکرینی افواج کی پسپائی

کیف (وائس آ ف ایشیاء)ایک یوکرینی اہلکار نے بتایا ہے کہ روسی افواج کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے یوکرینی فوجیوں کو لوہانسک میں اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے، تو روس ڈونباس کے خطے پر قبضہ مکمل کر سکتا ہے، جو روسی افواج کا ایک بڑا ہدف ہے۔ خطے کے سب سے بڑے شہر سیویئروڈونیٹسک میں روسی افواج داخل ہو چکی ہیں۔ خارکیف میں بھی تازہ بمباری کی اطلاعات ہیں۔ ادھر یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونباس کا خطہ یوکرین کا حصہ رہے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں