Breaking News
Voice of Asia News

روسی صدر پوٹن مخالف مظاہروں میں ناوالنی کے درجنوں حامی گرفتار

ماسکو( وائس آف ایشیا)روسی پولیس نے صدر ولادیمیر پوٹن کے بڑے سیاسی مخالف الیکسی ناوالنی کے درجنوں حامیوں کو حراست میں لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی گرفتاری کے خلاف روس کے دس شہروں میں مظاہروں کے دوران کم از کم 50 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔گزشتہ ہفتے ناوالنی کو پانچ ماہ بعد وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔روسی صدر کے ناقد سیاستدان کے حامیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رہنما کی رہائی تک روس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ناوالنی کو گزشتہ برس اگست میں روس میں داخلی پرواز کے دوران ایک زہریلے کیمیکل مواد کے ذریعے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حملے کے لیے وہ صدر پوٹن کو مورود الزام ٹہراتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے