Voice of Asia News

روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد42لاکھ34 ہزار720سے متجاوز

ماسکو( وائس آف ایشیا)روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11ہزار534نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد42لاکھ34 ہزار720سے تجاوز کر گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے رسپانس سنٹرکے حکام نے بتایا کہ ملک بھرمیں مہلک کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد85ہزار743جبکہ صحت یاب ہونے والے فراد کی مجموعی تعداد37 لاکھ 99ہزار406 ہوگئی ہے۔رسپانس سینٹر کے حکام نے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر دارالحکومت ماسکوہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1825نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدمتاثرہ افراد کی مجموعی تعدادمجموعی تعداد 9لاکھ76ہزار739سے بڑھ گئی ہے.حکام نے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 110.6ملین سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے