Voice of Asia News

امریکہ:سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک

واشنگٹن( وائس آف ایشیا) امریکہ کی ریاست کولوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے. فائرنگ کا واقعہ ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاﺅنٹی میں پیش آیا ہے پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت اور فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی گئی کاﺅنٹی کی پولیس چیف میرس ہیرالڈ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت ارک ٹیلی کے نام سے ہوئی ہے جو 2010 سے بولڈر پولیس سے وابستہ تھے.واقعے میں ہلاک ہونے والے دیگر نو افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی تصدیق کا عمل جاری ہے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور افسران اسٹور کے باہر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے. یاد رہے کہ امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 16 مارچ کو ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے تین مساج پالروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بیشتر ایشیائی خواتین تھیں واقعے کے وقت پولیس افسران نے ایک شخص کو ہتھکڑیاں باندھ کر اسٹور سے نکالا، جس نے قمیض نہیں پہنی ہوئی تھی اور اس کے پیر سے خون بہہ رہا تھا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.البتہ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا جائے وقوع سے ہسپتال لے جایا جانے والا شخص ہی حملہ آور تھا یا نہیں دوسری جانب بولڈر کاﺅنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل دوگرٹی نے بتایا کہ کنگ سپر اسٹور میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے انٹرویوز بھی کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ بولڈر کاﺅنٹی کے لیے ایک سانحہ ہے جس میں ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو خریداری کر رہے تھے امریکہ میں رواں برس ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے متعلق اے پی، یو ایس اے ٹو ڈے اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق کولوراڈو فائرنگ کا واقعہ رواں برس پیش آنے والا ساتواں واقعہ تھا.قائم مقام امریکی اٹارنی برائے کولوراڈو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیشں میں مکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ الکوحل، تمباکو، آتشی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کے بیورو کے تفیش کار جائے وقوع پر موجود ہیں جب کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ایجنٹس بھی ان کے ہمراہ ہیں ریاست کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری بولڈر کمیونٹی میں اس طرح کا ناقابل بیان واقعہ دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے.کنگ سپر چین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملازمین، صارفین اور واقعے پر سب سے پہلے ردعمل دینے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مقامی قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور پولیس تفتیش کے دوران متاثرہ سپر اسٹور بند رہے گا واضح رہے کہ رواں سال کے آغازمیں امریکی خفیہ اداروں نے خبردار کیا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے مقامی انتہا پسند دیگر شہریوں اور حکومت پر حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں.رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ منصوبہ بندی انفرادی سطح پر یا چند افراد پر مشتمل گروہوں کی جانب سے ہو سکتی ہے جو پرتشدد نظریات رکھتے ہیں اور انہیں حالیہ سیاسی کشیدگی اور بعض واقعات کے بعد تقویت ملی ہے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر سے جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ صدارتی انتخابات سے متعلق سازشی نظریات، کرونا وبا سے متعلق مفروضے اور دیگر عوامل پرتشدد نظریات کے حامل افراد اور گروہوں کو رواں برس تشدد پر اکسا سکتے ہیں خفیہ اداروں کی یہ رپورٹ اس تفصیلی کلاسیفائیڈ رپورٹ کا ایک حصہ ہے جو وائٹ ہاﺅس اور کانگریس کو بھجوائی گئی تھی.یہ رپورٹ کیپٹل ہل پر حملے کے بعد جاری کی گئی تھی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پرتشدد نظریات کے حامل ان افراد اور گروہوں میں جانوروں کے حقوق، ماحولیات اور اسقاط حمل پر پابندی کے مطالبات کرنے والے بھی شامل ہیںرپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نسلی تعصب رکھنے والے گروہ زیادہ خطرناک ہیں اور یہ ہلاکت خیز حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر سکتے ہیں جب کہ یہ سیکورٹی اہلکاروں، حکومتی اہلکاروں اور دیگر تنصیبات پر بھی پوری قوت سے حملہ آور ہو سکتے ہیں.

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے