Voice of Asia News

جرمنی روس کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن( وائس آف ایشیا)امریکا کے نئے وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات میں بحیرہ بالٹک گیس پائپ لائن نارڈ اسٹریم ٹو پر شدید تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن نے بالواسطہ جرمنی پر الزام لگایا کہ وہ روس کی طرف سے اجتماعی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ماسکو کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے موقع پر بات چیت کے بعد امریکی ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیا کہ امریکا روس کے ان عزائم کا مقابلہ کرے گا۔ ادھر برلن میں جرمن دفتر خارجہ نے نارڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران بہت مثبت تبادلہ خیال کی بات کی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے